جمعرات 18 جون 2026 - 18:19
پھندیڑی سادات میں ۲ محرم الحرام کا عظیم الشان جلوسِ عزا برآمد

حوزہ/ انجمن معصومیہ پھندیڑی سادات کے زیرِ اہتمام ۲ محرم الحرام کی مناسبت سے ایک پُراثر جلوسِ عزا برآمد کیا گیا، جس میں امام حسینؑ اور آپ کے جانثار ساتھیوں کی سرزمینِ کربلا میں آمد کے تاریخی منظر کی یاد تازہ کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پھندیڑی سادات/ انجمن معصومیہ پھندیڑی سادات کے زیرِ اہتمام ۲ محرم الحرام کی مناسبت سے ایک پُراثر جلوسِ عزا برآمد کیا گیا، جس میں امام حسینؑ اور آپ کے جانثار ساتھیوں کی سرزمینِ کربلا میں آمد کے تاریخی منظر کی یاد تازہ کی گئی۔

پھندیڑی سادات میں ۲ محرم الحرام کا عظیم الشان جلوسِ عزا برآمد

جلوس میں مختلف مقامات پر ۲ محرم سنہ ۶۱ ہجری کو حضرت امام حسین علیہ السلام کے اہلِ بیتؑ اور وفادار اصحاب کے ہمراہ کربلا میں وارد ہونے کی منظر کشی پیش کی گئی، جسے عزاداروں نے انتہائی عقیدت، احترام اور غم و اندوہ کے ساتھ دیکھا۔ شرکائے جلوس نے نوحہ خوانی اور ماتم داری کے ذریعے شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

پھندیڑی سادات میں ۲ محرم الحرام کا عظیم الشان جلوسِ عزا برآمد

جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا تاریخی مقام ’’کربلا پھندیڑی سادات‘‘ پہنچا، جہاں یہ پُرسوز جلوس اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر مقررین نے واقعۂ کربلا کے پیغام، صبر، استقامت اور حق و باطل کی معرکہ آرائی پر روشنی ڈالتے ہوئے امام حسینؑ کی عظیم قربانی کو انسانیت کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔

پھندیڑی سادات میں ۲ محرم الحرام کا عظیم الشان جلوسِ عزا برآمد

علاقے کے معززین، علماء کرام، نوجوانوں اور بڑی تعداد میں عزادارانِ امام حسینؑ نے جلوس میں شرکت کر کے اہلِ بیتؑ سے اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کیا۔

پھندیڑی سادات میں ۲ محرم الحرام کا عظیم الشان جلوسِ عزا برآمد

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha